spot_img

ذات صلة

جمع

خودکش دھماکوں کے جواب میں افغان سرحد پر دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان

پاکستان نے خودکش دھماکوں کے جواب میں افغان سرحد پر دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، 7 دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اے آروائی نیوز کے مطابق افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے باقاعدہ بیان سامنے آگیا ہے، پاکستان نے کہا کہ خودکش دھماکوں کے جواب میں پاکستان کی جانب سے افغانستان میں کارروائی کی گئی۔

پاکستان نے کہا کہ افغان سرحد پر دہشت گرد ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا ہے، انٹیلی جنس کی بنیاد پر 7 دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستانی طالبان اور اس کے اتحادیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے

مزید پڑھیں: پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائیوں سے نہیں ہچکچائے گا، خواجہ آصف

آئی ایس کےپی کے ٹھکانوں کوسرحدی علاقے میں نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو درستگی اور مکمل اہلیت کےساتھ نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان نے کہا کہ حالیہ خودکش دھماکوں سے متعلق شواہد موجود ہیں، اسلام آباد کے امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں میں دھماکے ہوئے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بنوں میں ایک اور واقعہ پیش آیا۔

دہشتگردوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے پاکستان نے مزید کہا کہ خوارج نے دہشت گردانہ حملے افغانستان میں مقیم قیادت، ہینڈلرز کی ہدایت پر کیے، حملوں کی ذمہ داری فتنہ خوارج اور اتحادیوں نے قبول کی۔

افغانستان کے صوبے پکتیکا، ننگر ہار میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر دھماکے

spot_imgspot_img