کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ جنگ کے میدان کی طرح کرکٹ میں بھی پاکستان ضرور آگے بڑھے گا۔
پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کا برانڈ بن گیا ہے، پاکستان نے دکھادیا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی بڑی کرکٹ لیگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی ویور شپ ہائی لیول پر ہے، نئے فرنچائز اونرز پی ایس ایل میں نئی توانائی لے کر آئے ہیں، راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد کے مالکان بہت باصلاحیت ہیں۔
سلمان اقبال نے کہا کہ امید ہے دنیا میں پی ایس ایل اور بھی تیزی سے مقبول ہوگا۔
یہ پڑھیں: پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی
کراچی کنگز کے اونر نے کہا کہ پڑوسی ملک پی ایس ایل کی برائی میں لگا ہے، اس کا مطلب ہے بھارت کو درد ہورہا ہے، پی ایس ایل کو کامیاب کرکے پڑوسی ملک کو تکلیف پہنچانی تھی اور ہم نے پہنچادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں رونا دھونا نہیں ہوتا، پاکستانیوں کے اندر اسپورٹس مین شپ مکمل طور پر ہے۔
سلمان اقبال نے مزید کہا کہ ڈیوڈ وارنر سمیت کراچی کنگز کے تمام کھلاڑیوں سے ملا ہوں، کھلاڑیوں نے کہا ہے کل میدان میں اچھی پرفارمنس دکھائیں گے۔



