spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

بڑی مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کی پیداوار میں سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر اضافہ

کراچی (17 ستمبر 2025): ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے کہ بڑی مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کی پیداوار میں سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ہو گیا ہے۔

ریسرچ فرم کی تازہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2025 میں بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کی سالانہ بنیاد پر 9 فی صد کا اضافہ ہوا، اور جولائی 2025 میں بڑے پیمانے کی صنعتوں کی نمو میں ماہانہ بنیاد پر 2.6 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آٹو موبیل، فرنیچر، ملبوسات میں زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فوڈ، کیمیکلز، فرٹیلائزرز، فارماسیوٹیکلز، بیوریجز اور آئرن اینڈ اسٹیل کے سیکٹرز میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کورین کمپنی کا پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلیے بڑا فیصلہ

واضح رہے کہ کورین ٹیکسٹائل کمپنی کسکو اور ایک پاکستانی کمپنی نے مشترکہ طور پر پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کو عالمی معیار کے ٹیکسٹائل کیمیکلز اور ڈائز فراہم کرنے کے لیے تعاون کا آغاز کیا ہے۔ اس اشتراک کا مقصد پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں میں رسائی بڑھانا اور ایکسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔

اس حوالے سے کراچی میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کورین کمپنی کسکو، کورین ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ایجنسی اور پاکستانی کمپنی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پاکستانی کمپنی کے نمائندے محمد پرویز نے کہا کہ کوریا کی اعلیٰ معیار کی ٹیکسٹائل کیمیکلز پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بہتری اور عالمی سطح پر مسابقت بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

spot_imgspot_img