spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کراچی : گھر سے 11 سالہ بچی کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی کے علاقہ سرجانی ٹاؤن میں گھر کے اندر 11 سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملی ہے جسے نامعلوم افراد نے  بے دردی سے قتل کردیا۔

سرجانی ٹاؤن سیکٹر 51-سی میں واقع ایک گھر سے 11 سالہ بچی آسیہ کی پھندا لگی لاش برآمد ہونے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق محلے کی ایک خاتون نے بچی کو پھندے پر لٹکا دیکھا جس کی اطلاع مددگار پولیس کو شہری حارث نے دی۔

محلہ داروں نے کپڑے کی رسی کاٹ کر بچی کو نیچے اتارا، مقتولہ آسیہ کے والد کی جانب سے قانونی کارروائی سے انکار کے بعد واقعے کا مقدمہ قتل سرجانی ٹاؤن تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے بچی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی جہاں ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی وجہ گلا گھٹنا قرار دی ہے۔

spot_imgspot_img