spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کورین کمپنی کا پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلیے بڑا فیصلہ

کراچی : کورین ٹیکسٹائل کمپنی “کسکو” اور پاکستانی کمپنی نے مشترکہ طور پر پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کو عالمی معیار کے ٹیکسٹائل کیمیکلز اور ڈائز فراہم کرنے کے لیے تعاون کا آغاز کیا ہے۔

اس اشتراک کا مقصد پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں میں رسائی بڑھانا اور ایکسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔

اس حوالے سے کراچی میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کورین کمپنی کسکو، کورین ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ایجنسی اور پاکستانی کمپنی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

پاکستانی کمپنی کے نمائندے محمد پرویز نے کہا کہ کوریا کی اعلیٰ معیار کی ٹیکسٹائل کیمیکلز پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بہتری اور عالمی سطح پر مسابقت بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

کسکو کے سی ای او ڈاکٹر سنگ یونگ چو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کے ساتھ پائیدار اور مضبوط شراکت داری قائم کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور عالمی پائیداری کے اہداف کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس شراکت کو مزید وسعت دی جائے گی۔

اس موقع پر کوریا کی سرکاری تجارتی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر سنگ وون ہوانگن نے پاکستان اور کوریا کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اشتراک سے نہ صرف پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فائدہ ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بھی نئی جہت اختیار کریں گے۔

 

spot_imgspot_img