spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی صدر کا اعلان ’سرپرائز اسٹرائیک‘ کی چال ہے، ایران

تہران : ایران نے امریکی صدر کے جنگ بندی...

ٹرمپ نے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی درخواست پر ایران پر حملے مؤخر کردیے

واشنگٹن (22 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...

مصنوعی ذہانت کی تربیت : کیا میٹا ملازمین کی جاسوسی کرے گا؟

نیویارک : ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مصنوعی ذہانت کی...

آغا علی ایکشن سین کے دوران زخمی ہوگئے

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی ایکشن سین...

بندرگاہوں کی ناکہ بندی جنگی عمل ہے، ایران غنڈہ گردی کا مقابلہ کرنا جانتا ہے: عراقچی

تہران (21 اپریل 2026): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے ملکی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کو جنگی عمل قرار دے دیا۔

عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جنگی عمل ہے، ناکہ بندی جیسے اقدامات جنگ بندی کی خلاف ورزی بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی ختم ہونے کے قریب، پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کر دیں

ایرانی وزیر خارجہ نے لکھا کہ تجارتی جہاز پر حملہ کرنا اور عملے کو یرغمال بنانا جنگ بندی کی بڑی خلاف ورزی ہے، ایران اس طرح کی پابندیوں کو بے اثر کرنے کے طریقے جانتا ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ مفادات کا دفاع اور غنڈہ گردی کا مقابلہ کیسے کرنا ہے۔

واضح رہے کہ عباس عراقچی کی جانب سے مذکورہ بیان امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورہ پاکستان مؤخر کیے جانے کی خبر کے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔

قبل ازیں، نیویارک ٹائمز نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان مؤخر کر دیا گیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر اہلکاروں نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ ایران کا مثبت ردعمل نہ آنے پر جے ڈی وینس کا دورہ مؤخر کیا گیا، البتہ تہران کا مثبت ردعمل آنے پر فیصلہ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کیلیے ایرانی وفد کے اسلام آباد جانے کا فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی، ایرانی جہاز پر قبضے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر سخت تشویش ہے، ہم نیک نیتی اور سنجیدگی سے مذاکرات میں گئے لیکن امریکی حکام نے غیر سنجیدگی ظاہر کی۔

spot_imgspot_img