spot_img

ذات صلة

جمع

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی دعوؤں کو مسترد کردیا

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کے فضائی دفاع اور بحریہ کو نقصان پہنچانے کے دعوے غلط ہیں، امریکا کہتا کچھ ہے اور حقیقت کچھ اور ہے، دعوؤں کا موازنہ ویتنام جنگ کے دعوؤں سے کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی دعوے کے برعکس ایک ایف 35 طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے، ہماری بہادر افواج کے حملوں کی وجہ سے امریکی بیڑا گیرالڈ فورڈ ناکارہ بنا ہے۔

یہ پڑھیں: ایران نے آبنائے ہرمز کے ذریعے شپنگ کوریڈور کھول دیا

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے حملوں کی وجہ سے امریکی بیڑا ابراہم لنکن پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا، امریکا اور اسرائیل کی شکست واضح ہے لیکن وہی راگ الاپا جارہا ہے کہ ہم جیت رہے ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر دوبارہ حملے کی صورت میں کوئی رعایت نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پارس گیس فیلڈ پر ہونے والے حملے کے بعد اپنی تیاریاں بڑھا دی ہیں، ایران کا مؤقف واضح ہے انفرا اسٹرکچر پر حملہ ہوا تو زبردست جوابی کارروائی ہوگی۔

spot_imgspot_img