spot_img

ذات صلة

جمع

پاکستان میں گیس سلنڈر بم بن گئے، دھماکوں کی اصل وجہ سامنے آگئی

کراچی۔ رپورٹ، جہانگیر اسلم : پاکستان بھر میں گیس...

قاسم سلیمانی شہید کی بیٹی زینب نے امریکی دعویٰ مسترد کردیا

ایران کے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب...

نمرہ شاہد نے دانش تیمور کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ظاہر کردی

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نمرہ شاہد نے دانش تیمور...

ایران کا انفرااسٹرکچر اگلا نشانہ، امریکی اخبار کا چونکا دینے والا انکشاف

واشنگٹن : معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں ایران کے انفرااسٹرکچر پر بھرپور فضائی حملوں سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی مشیروں نے ایران کے بنیادی ڈھانچے کو ہدف بنانے کی حکمت عملی کی حمایت کرتے ہوئے اسے مؤثر قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اعلیٰ معاونین نے نجی طور پر صدر کو مشورہ دیا ہے کہ ایران کا انفرااسٹرکچر  جن میں پاور پلانٹس، سڑکوں اور پلوں کو نشانہ بنانا ایک مؤثر فوجی حکمت عملی ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ کے مشیروں کا مؤقف تھا کہ ایسے اہداف کو نقصان پہنچانے سے ایران کی مجموعی صلاحیت کمزور ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق سینئر مشیروں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کا انفرااسٹرکچر اور دیگر اہم تنصیبات کو جائز فوجی اہداف سمجھا جا سکتا ہے، کیونکہ ان کے ذریعے ملک کا بنیادی ڈھانچہ چلتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے معاونین کی اس دلیل کو قبول کرلیا ہے اور اس حکمت عملی پر سنجیدگی سے غور بھی کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے جمعرات کو تہران کو کرج سے ملانے والے ایک پل کو نشانہ بنایا، جس کے بارے میں حکام کا دعویٰ تھا کہ اسے میزائل، ڈرونز اور دیگر فوجی سازوسامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اس حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ ہماری فوج نے ابھی ایران میں باقی رہ جانے والی تنصیبات کو تباہ کرنا شروع بھی نہیں کیا۔ اگلا ہدف پل اور پھر بجلی گھر ہوں گے۔ انہوں نے ایران کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم بھی دیا ہے جو ایک ممکنہ معاہدے یا آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق بتایا گیا ہے۔

 

ایران 48 گھنٹے میں آبنائے ہرمز کھول دے ورنہ جہنم کی آگ نازل ہوگی، ٹرمپ

spot_imgspot_img