spot_img

ذات صلة

جمع

ایران جنگ کیلیے مکمل طور پر تیار ہے، ایرانی صحافی جون حسین

تہران : ایرانی صحافی جون حسین کا کہنا ہے کہ ایرانی اب سمجھ گئے ہیں کہ یہ سب امریکی ایجنسیوں کی شرارت ہے، ایران جنگ کیلیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے جون حسین نے بتایا کہ ایران میں اسلامی نظام اور حکومت کیلئے بہت بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔

جون حسین کا کہنا تھا کہ ایران میں لوگ سمجھ گئے ہیں کہ یہ سب امریکی ایجنسیوں کی شرارت ہے، اب خدشہ یہ ہے کہ ایران میں شاید پرتشدد واقعات اور حملے ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ایران میں اس وقت مزید مظاہرے کا کوئی امکان نہیں ہے، فضائی حدود بند کرنے کی وجہ یہ ہے کہ شاید امریکا سے حملہ ہوجائے۔

ایرانی صحافی نے کہاکہ ایرانی حکومت کی جانب سے بھی فضائی حدود کی نگرانی بھی کی جارہی تھی،
ایران کی تیاری یہی ہے کہ امریکا کبھی بھی حملہ کرسکتا ہے۔

جون حسین کے مطابق عوام امریکا کے حملے کو سنجیدہ نہیں لیتی کیونکہ ٹرمپ کے بہت سے مختلف بیانات آچکے ہیں، ایران نے امریکا کی طرف سے کسی بھی مداخلت سے نمٹنے کی تیاری کر رکھی ہے۔

ایران میں مظاہرے اور انٹرنیٹ بند ! ایرانی صحافی جون حسین نے حقائق بتادیئے

spot_imgspot_img