spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کچھ دیر میں اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد (11 اپریل 2026): امریکی نائب صدر جے...

مذاکرات کے لیے اچھی ٹیم پاکستان بھیجی ہے، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے...

دنیا کا وہ مقام جہاں مرنا اور پیدا ہونا منع ہے، حیران کن انکشاف

اوسلو : سوالبارڈ ناروے کا ایک خوبصورت جزیرہ نما...

ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد : ایران کے اسپیکر باقر قالیباف کی...

واٹس ایپ کا نیا فیچر : صارفین کی پرائیویسی مزید بہتر ہوگی، لیکن کیسے؟

دنیا بھر میں معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ...

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کچھ دیر میں اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد (11 اپریل 2026): امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کچھ دیر میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

دنیا کے فیصلے پاکستان میں ہونے کا وقت آ گیا ہے، فریقین جنگ کا میدان چھوڑ کر پاکستان آ رہے ہیں، ایرانی وفد اسپیکر باقر قالیباف کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچ گیا، جب کہ جے ڈی وینس بھی پہنچنے والے ہیں، امریکی وفد میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر شامل ہوں گے۔

جے ڈی وینس ایران سے مثبت بات چیت کے لیے پر امید ہیں، انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم مثبت مذاکرات چاہتے ہیں، ایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے، اگر ایران نے ہمارے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی تو ہم بھی کمزوری نہیں دکھائیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اسلام آباد مذاکرات کے لیے اچھی ٹیم بھیجی ہے، جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر، اسٹیو وٹکوف آج اسلام آباد میں ایرانی وفد سے ملاقات کریں گے۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

انھوں نے دہرایا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی اجازت نہیں دی جائے گی، آبنائے ہرمز بہت جلد مکمل کھل جائے گی، ہمیں کسی بیک پلان کی ضرورت نہیں، ایرانی فوج ختم کر دی ہے، ایران میں پہلے ہی رجیم چینج ہو چکی مگر ہمارا یہ مقصد نہیں تھا۔

قبل ازیں، جب ایرانی وفد پاکستان پہنچا جس میں وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل تھے، تو ان کا استقبال فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، ایاز صادق، اور محسن نقوی نے کیا۔ باقر قالیباف نے کہا ہم اچھی امید کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئے ہیں، اگر امریکا ہمارے حقوق تسلیم کرتا ہے تو معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہیں۔

spot_imgspot_img