spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

واٹس ایپ کا نیا فیچر : صارفین کی پرائیویسی مزید بہتر ہوگی، لیکن کیسے؟

دنیا بھر میں معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے، جس کے ذریعے صارفین بغیر فون نمبر شیئر کیے ایک دوسرے سے رابطہ کر سکیں گے۔

کمپنی اس ’یوزر نیم‘ نامی فیچر کو ابتدائی طور پر محدود صارفین کے لیے مرحلہ وار متعارف کرائے گی۔ یہ فیچر 2026 کی بڑی اپ ڈیٹس میں شمار کیا جا رہا ہے۔

ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کا مقصد صارفین کی پرائیویسی کو بہتر بنانا ہ، یوزر نیم کے ذریعے لوگ اپنے فون نمبر ظاہر کیے بغیر دوسروں سے بات چیت کر سکیں گے، جس سے رابطہ زیادہ محفوظ اور آسان ہوجائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یوزر نیم فیچر کو مستحکم اور محفوظ بنانے کے لیے ایپ کے کوڈ میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسی وجہ سے اس فیچر کی تیاری میں کافی وقت لگ رہا ہے اور اسے مکمل طور پر لانچ کرنے سے قبل احتیاط سے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

WhatsApp username

جب یہ فیچر آپ کے اکاؤنٹ کے لیے دستیاب ہوگا تو آپ کو اپنی پروفائل سیٹنگز میں جانا ہوگا، وہاں ’یوزر نیم‘ کا نیا آپشن نظر آئے گا اس پر کلک کر کے آپ اپنا یوزر نیم بنا سکیں گے، یہ عمل سادہ اور مرحلہ وار ہوگا اور منتخب کیا گیا یوزر نیم آپ کے اکاؤنٹ سے منسلک ہو جائے گا۔

یوزر نیم کے قواعد و ضوابط

کمپنی نے یوزر نیم کے لیے کچھ قواعد و ضوابط بھی مقرر کیے ہیں، یوزر نیم “www.” ،سے شروع نہیں ہو سکے گا، کسی ڈومین (جیسے ڈاٹ کام یا ڈاٹ نیٹ) پر ختم نہیں ہوگا۔ کم از کم ایک حرف شامل ہونا ضروری ہوگا۔

صرف چھوٹے حروف (اے زیڈ)، اعداد (0-9)، ڈاٹ اور انڈر اسکور استعمال ہو سکیں گے، یوزر نیم کی لمبائی 3 سے 35 کریکٹرز کے درمیان ہوگی۔

spot_imgspot_img