اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی، مری، پشاور، سوات، بٹگرام اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ایبٹ آباد، کوہاٹ، مانسہرہ، بونیر، ہنگو، مردان، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، چنیوٹ، گجرات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ مظفر آباد اور گردونواح میں بھی زلزلہ آیا ہے۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 اور گہرائی 190 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان میں تھا۔



