spot_img

ذات صلة

جمع

ممکنہ برطانوی وزیراعظم اسرائیل پر مزید دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں!

برطانیہ کے ممکنہ اگلے وزیر اعظم اینڈی برنہم کا...

فرانس کے کھلاڑیوں پر نامناسب تبصرہ امیتابھ بچن کے گلے پڑ گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران اداکار امیتابھ بچن...

ہمایوں اشرف اور خدیجہ سلیم کی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

اداکار ہمایوں اشرف اور اداکارہ خدیجہ سلیم کی ماضی...

مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا

مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز...

احسن خان کے والد انتقال کرگئے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار احسن خان کے والد...

اسرائیل کا فضائی حملہ، حماس کے ترجمان معجزانہ طور پر محفوظ رہے

(9 جولائی 2026): اسرائیل نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان کو فضائی حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی، لیکن وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم غزا کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی قاتلانہ کوشش میں بال بال بچ نکلے، تاہم اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے اس پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ غزہ میں اس حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، حازم قاسم حملے میں محفوظ رہے، جبکہ ان کے معاون محمد الفیومی شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کا غزہ میں حکومت ختم کرنے کا اعلان

حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اس نے گزشتہ دو دنوں کے دوران غزہ میں الگ الگ کارروائیوں میں حماس کے دو سینئر مزاحمت کاروں کو شہید کیا۔

spot_imgspot_img