spot_img

ذات صلة

جمع

آپریشن غضب للحق: 297 افغان طالبان ہلاک، 89 پوسٹیں، 135 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ

اسلام آباد (27 فروری 2026): وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے افغان طالبان رجیم کی جارحیت کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق میں دشمن کے نقصانات کی تازہ تفصیلات بتا دیں۔

عطا اللہ تارڑ نے تازہ ترین صورتحال پر دیے گئے بیان میں بتایا کہ آپریشن غضب للحق میں مجموعی طور پر 297 افغان طالبان ہلاک اور 450 سے زائد زخمی ہیں جبکہ اب تک 89 پوسٹیں تباہ اور 18 پر قبضہ کیا گیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید بتایا کہ افغان طالبان رجیم کے 135 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کر دی گئیں، افغانستان میں 29 مقامات پر فضائی کارروائیوں میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں اس وقت طالبان کی غیر قانونی حکومت ہے، عطا اللہ تارڑ

پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی دہشتگردوں کی پشت پنائی اور جارحیت کے خلاف آپریشن غضب للحق جاری کر رکھا ہے جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زمینی اور فضائی کارروائی کی گئیں۔

آج کی گئیں کارروائی کے بارے میں سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال جارحیت کے بعد پاکستان کا مؤثر اور منہ توڑ جواب جاری ہے، فورسز نے دشمن کی متعدد چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوجی آریانہ کمپلیکس، دبگئی چیک پوسٹ، پولیس ہیڈ کوارٹرز، ذاکر خیل پوسٹ تباہ کر دی گئیں، مسلح افواج نے افغان طالبان فورسز کو چیک پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کیا۔

سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ آپریشن غضب للحق اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

spot_imgspot_img