spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

فیس بک گروپس میں نئی سہولت متعارف کرادی گئی

میٹا نے فیس بک گروپس کے صارفین کے لیے ایک نئی سہولت فراہم کردی ہے جس کے تحت گروپ میں اصل نام کے بجائے اپنے منتخب کردہ عرفی نام یعنی نک نیم اور اوتار کے ساتھ پوسٹ کی جا سکے گی۔

غیر ملکی ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا میں فیس بک کے صارفین کے لیے ایک اہم تبدیلی متعارف کراتے ہوئے میٹا نے گروپس میں نئی شناخت کے ساتھ حصہ لینے کا فیچر جاری کر دیا ہے۔

اس فیچر کی مدد سے اب صارفین اپنے اصل نام کے بجائے اپنے منتخب کردہ نک نیم اور اوتار کے ساتھ پوسٹس کر سکیں گے، جس سے انہیں زیادہ پرائیویسی اور آزادی ملے گی۔ اس سے قبل صارفین صرف اپنے اصل نام یا گم نامی انداز میں ہی حصہ لے سکتے تھے۔

کمپنی کے مطابق یہ سہولت اسی وقت فعال ہوگی جب گروپ کا ایڈمن اسے خود آن کرے گا اور بعض گروپس میں نک نیم کی منظوری بھی لازمی ہو سکتی ہے۔

ایک بار اجازت ملنے کے بعد صارفین اپنی مرضی سے اصلی نام یا نک نیم کے درمیان باآسانی تبدیلی کر سکیں گے البتہ نک نیم کا میٹا کے کمیونٹی قواعد کے مطابق ہونا لازمی ہے۔

اس نئے فیچر کے دوران صارفین کو مختلف اوتار تصاویر بھی فراہم کی جائیں گی جن میں چشمہ لگائے جانوروں کی دلچسپ تصاویر شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ اضافہ فیس بک گروپس میں صارفین کی شمولیت بڑھانے کی ایک اور کوشش ہے، اور اس سے لوگ زیادہ اعتماد سے گفتگو اور پوسٹنگ کر سکیں گے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ نک نیم اور اوتار کی سہولت نئے گروپس کو دریافت کرنے اور بلا جھجھک پوسٹ کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

spot_imgspot_img