spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

حیدرآباد میں ڈاکٹرز نے ’بدبو‘ آنے پر مریض کا علاج کرنے سے انکار کردیا

حیدرآباد کے سول اسپتال میں ڈاکٹرز نے بدبو آنے پر مریض کا علاج کرنے سے انکار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایمبولینس ڈرائیور نے بتایا کہ حیدرآباد کے سول اسپتال میں لاوارث مریض کو لایا اس کے منہ سے مسلسل خون آرہا تھا اور صورت حال نازک تھی۔

ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز سے کہا مریض کو نہلا کر کپڑے پہنوا دیتے ہیں آپ علاج شروع کریں۔

ایمبولینس کے ڈرائیور نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے مریض کو وارڈ میں لینے سے انکار کردیا، عینی شاہدین کے مطابق مریض 4 گھنٹوں سے اسپتال کے گیٹ پر فرش پر تڑپ رہا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کسی ڈاکٹر نے اس کی حالت دیکھنے کی زحمت تک نہیں کی۔

spot_imgspot_img