spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پاکستان کے انٹرنیٹ صارفین کےلیے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: پاکستان سی می وی 6 سب میرین کبیل سسٹم سے منسلک ہوگیا، سنگاپور، فرانس کے درمیان ممالک سے رابطے میں آسانی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان 19 ہزار 200 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ فائبر نیٹ ورک سے یورپ سے منسلک ہوگیا، اعلامیہ میں بتایا گیا کہ فائبر نیٹ ورک پاکستان کو سنگاپور، فرانس کے درمیان ممالک سے منسلک کرےگا۔

کنسورشیم میں ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس پاکستان، بنگلادیش سب میرین کیبل کمپنی شامل ہے، نئے کیبل سسٹم کی استعداد سابقہ سسٹمز سے دگنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کروڑوں پاسورڈز اور ای ملیز لیک، انٹرنیٹ صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

وزارت آئی ٹی نے کہا کہ سری لنکا، مصر، ملائیشیا و دیگر ممالک کے نیٹ ورکس بھی شامل ہیں، پاکستان کے لئے کل 13.2 ٹی بی پی ایس مختص کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت آئی ٹی نے کہا کہ 4 ٹی بی پی ایس کو فوری فعال کیا جارہا ہے، کلاؤڈ سروسز، ڈیٹا سینٹرز اور ای کامرس سمیت ڈیجیٹل معیشت کو فائدہ ہوگا۔ا

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

spot_imgspot_img