spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

نوازالدین صدیقی نے 12 دن اسپتال میں میری خدمت کی، اداکار محمود اختر

پاکستان کے سینئر اداکار محمود اختر نے کہا ہے کہ جب میں بیمار تھا تو نوازالدین صدیقی نے 12 دن اسپتال میں میر خدمت کی۔

نجی چینل پر پاکستان کے معروف اداکار محمود اختر نے بھارتی ادکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شیئر کیا، انھوں نے نوازالدین صدیقی کے ساتھ یادگار واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بلغاریہ میں ونود کھنہ کے ساتھ فلم گاڈ فادر کی شوٹنگ کررہے تھے۔

محمود اختر نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران وہاں ایک لڑکا آیا ہوا تھا اور اس کا فلم میں کوئی شارٹ بھی نہیں تھا، وہ وہاں پر بطور ورکر آیا ہوا تھا۔

وہ ورکر کوئی اور نہیں بلکہ نوازالدین صدیقی تھا اور یہ 2007 کی بات ہے، اس دوران جب میں اسپتال میں تھا تو وہ 12 دن میرے ساتھ بلغاریہ میں میری خدمت کررہا تھا۔

پاکستانی اداکار نے کہا کہ جب بھارت میں کام کرنے والوں کو مقام ملتا ہے، ان کو موقع ملتا ہے تو پھر وہ اپنی پوری کوشش کرتے ہیں کہ اس کام کو پوری تندہی سے کیا جائے۔

انھوں نے بتایا کہ پڑوسی ملک کے اداکاروں میں کمٹمنٹ نظر آتی ہے، مانچسٹر میں ایک فلم کررہے تھے، 4 بجے صبح کا کال ٹائم تھا جب میں 4:30 بجے کمرے سے میک اپ کروانے نکلا تو انوپم کھیر تیار ہوکر میک اپ کروار کر ناشتہ کررہے تھے۔

محمود اختر نے بتایا کہ جب میں نے ان کی یہ کمٹمنٹ دیکھی تو مجھے احساس ہوا کہ ان کی انڈسٹری اس لیے ترقی کررہی ہے۔

ہمارے لوگ شاید اس لیے ان سب چیزوں کو آسان لیتے ہیں کہ انھیں یہ آسانی سے مل جاتا ہے ورنہ اس انڈسٹری میں بہت زیادہ جدوجہد ہے۔

نوازالدین صدیقی نے کس ایکٹر کی تعریف کے لیے پوسٹ شیئر کی؟

spot_imgspot_img