spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان اصل مالک کو پہنچ گیا

کراچی : شہر قائد میں شاہراہوں پر لگے کیمروں کی مدد سے کیے جانے والے ٹریفک ای چالان سے متعلق حیرت انگیز مگر خوشگوار واقعہ پیش آیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چار سال قبل چوری ہونے والی موٹرسائیکل کا ای چالان اس کے اصل مالک کے گھر پہنچا دیا گیا۔

مذکورہ موٹر سائیکل مالک کا کہنا ہے کہ چار سال قبل ٹیپو سلطان روڈ سے موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی، 27 اکتوبر کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 5 ہزار روپے کا ای چالان بھیجا گیا ہے۔

موٹر سائیکل چوری ہونے کی انٹری بھی ٹیپو سلطان تھانے میں کرائی تھی، مسروقہ موٹر سائیکل سڑکوں پر رواں دواں ہے لیکن پولیس نے اب تک نہ برآمد کروائی اور نہ ہی اس کیس پر کام کیا۔

علاوہ ازیں کراچی میں ای چالان سسٹم کے ابتدائی چار روز کے دوران ہیوی گاڑیوں کے 416 چالان کیے گئے،جن کا مجموعی جرمانہ81 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوور اسپیڈنگ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پرسب سے زیادہ چالان ہوئے، ہیوی گاڑیوں کی تیز رفتاری پر297 ،سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر 111 چالان کیے گئے۔

لین سے ہٹنے، غلط پارکنگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 1 ایک چالان کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے چار روز کے دوران 25 ڈمپرز کے خلاف بھی چالان اور بھاری جرمانے کیے گئے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے وضاحت کی ہے کہ شہر میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد اب ہاتھ سے چالان کاٹنے کا عمل مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔

’’کیا موٹر سائیکل چور بھی پکڑا جائے گا‘‘؟ ایک ای چالان نے سوال کھڑا کر دیا

spot_imgspot_img