spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے ہوشیار، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی ڈیڈ لائن گزر گئی، ایف بی آر کی جانب سے اس بار توسیع نہیں کی گئی، اب گرفت ہوگی اور پنالٹی بھی لگے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں سال 2025ء کے لیے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں17 اعشاریہ 6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق 30جون کو ختم ہونے والے مالی سال 2025کے لیے تقریباً 60 لاکھ شہریوں نے گوشوارے جمع کرائے۔ 36 لاکھ ٹیکس دہندگان نے ریٹرنز کے ساتھ ٹیکس ادائیگی بھی کی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 18 اعشاریہ 6 فیصد زیادہ ہے

انفرادی طور پر شہریوں نے 69 ارب روپے ٹیکس ادا کیا، 70ہزار ٹیکس دہندگان کو ٹارگٹڈ ای میلز بھی بھیجی گئیں۔

ایف بی آر اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی عمومی توسیع نہیں کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق جن ٹیکس دہندگان کو مشکلات ہوں، وہ متعلقہ فیلڈ فارمیشن سے رابطہ کر کے ریٹرنز جمع کرانے میں توسیع کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا تھا تاریخ 15 اکتوبر سے بڑھا کر 30 نومبر کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات اور غیر معمولی مون سون بارشوں کے باعث کاروباری طبقہ اپنے مالی معاملات بروقت مکمل نہیں کر پایا، اس لیے حکومت کو تاجروں کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے۔

ایف بی آر نے سادہ اور آسان الیکٹرانک انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروا دیا

spot_imgspot_img