spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پانی دو دن نہیں آئے گا، کراچی والے ذخیرہ کرلیں

کراچی واٹر کارپوریشن نے اہلیان کراچی کو مطلع کیا ہے شہر کے تین اضلاع میں پانی کی سپلائی دو دن تک معطل رہے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق واٹر کارپوریشن نے کراچی والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

واپڈا انتظامیہ نے واپڈا کی حدود میں آنے والے حب کینال کو 48 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر حب ڈیم واپڈا نے واٹر کارپوریشن حکام کو بندش سے متعلق آگاہ کردیا ہے، واٹر کارپوریشن نے آگاہ کیا ہے کہ حب کینال کو 28 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔

حب کینال کی بندش کا مقصد حب ڈیم سے ایکس ریگولیٹر تک تفصیلی سروے اور مرمتی کاموں کی انجام دہی ہے۔

حب کینال کی بندش کے دوران کراچی کے ضلع غربی، ضلع کیماڑی اور ضلع وسطی میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر دو دن کے لیے معطل رہے گی۔

واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں تاکہ کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال ہوتے ہی شہریوں کو فوری طور پر آگاہ کردیا جائے گا۔

spot_imgspot_img