spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پورے گاؤں کی بجلی ایک ہفتے سے منقطع : حق پر کون علاقہ مکین یا لیسکو ؟؟ معمہ کیسے حل ہوا؟

لاہور : کیا آپ ایک ہفتہ بجلی کے بغیر رہنے کا تصور کر سکتے ہیں؟ یقینا نہیں! لیکن لاہور کے قریب نتھوکی گاؤں کا ہر گھر پچھلے ایک ہفتے سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔

لاہور کے کچھ علاقوں کا تو یہ عالم ہے کہ لیسکو نے بجلی کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی پر گزشتہ ایک ہفتے سے پورے گاؤں کی بجلی منقطع کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے سارا نظام زندگی درھم برھم ہوگیا۔

لاہور کے رواحی علاقے کے ایک گاؤں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے بھاری بھر کم بلوں کیخلاف عوام کو احتجاج کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی جس پر ان کیخلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے۔

لاہور کے اس نواحی گاؤں نتھوکی میں گزشتہ ایک ہفتے قبل بجلی کا کنکشن منقطع کیا جاچکا ہے اور لوگ بجلی اور پانی کے بغیر اذیت کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے اس گاؤں کا خصوصی دورہ کیا اور علاقہ مکینوں سے ان کی مشکلات اور مصائب سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ اس گاؤں کے برابر والے گاؤں بسیم میں بھی جہاں کبھی لائٹ نہیں جاتی اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ سہیل شوکت بٹ نامی صوبائی وزیر کی حیثیت سے رہائش پذیر ہے۔

اس کے علاوہ علاقہ مکینو ں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہاں کے 80 فیصد گھر باقاعدگی سے بجلی کا بل ادا کرتے ہیں اس کے باوجود پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دینا کہاں کا انصاف ہے؟

وجہ کوئی تکنیکی خرابی نہیں، بلکہ یہ ظلم جان بوجھ کر خود لیسکو نے ڈھایا ہےاور یہاں کی بجلی منقطع کی گئی ہے۔

علاقہ مکینوں کی جانب سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کا سن کر لیسکو حکام نے ٹیم سرعام کو دفتر بلایا اور تمام تر صورتحال کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

لیسکو آفیسر نے تصویر کا دوسرا رخ دکھایا تو حقیقت یہ آشکار ہوئی کہ ٹرانسفارمر سے سپلائی کی جانے والی بجلی سے محکمے کو چوری کی مد میں60 فیصد نقصان ہورہا ہے جبکہ باقی 40 فیصد میں سے زیادہ تر صارفین کے اوپر لاکھوں روپے کے واجبات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں کے لوگوں کی صرف ایک سے دو فیصد شرح باقاعدہ بجلی کا بل ادا کرتی ہے باقی سب چوری کررہے ہیں۔ بعد ازاں ٹیم سرعام کی کوششوں اور لیسکو افسران کے تعاون سے علاقہ کی بجلی چند شرائط کی ہقین دہانی کے بعد بحال کر دی گئی۔

 

spot_imgspot_img