spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کب ہوں گے؟ شیڈول جاری

اسلام آباد : صوبہ پنجاب کے قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تارہخ کا اعلان کردیا گیا، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات فوج، رینجرز اور ایف سی کی سیکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ و وزارت دفاع کو خطوط ارسال کردیے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے185ڈی جی خان میں ضمنی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، جبکہ این اے 18ہری پور اور این اے1چترال میں بھی ضمنی انتخابات ہوں گے۔

پی پی269مظفرگڑھ، پی پی115و پی پی116فیصل آباد میں23نومبر کو ضمنی انتخابات شیڈول ہیں، ضمنی انتخابات کو پرامن اور محفوظ بنانے کیلئے فوج، رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آرٹیکل220کے تحت فوج، رینجرز اور ایف سی الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے طلب کی گئی  22سے  24 نومبر 2025 تک فوج، رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات رہیں گے، انتخابی سامان کی ترسیل اور منتقلی فوج کی نگرانی میں ہوگی۔

انتخابی سامان اسٹرانگ روم میں جمع کرانے پر بھی فوج، رینجرز اور ایف سی کی تعینات ہوگی، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ موبائل ویجیلنس ٹیمزاور کوئیک رسپانس فورس کی تعیناتی کا بھی امکان ہے۔

spot_imgspot_img