spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال میں لڑکی سے مبینہ زیادتی

اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تھانہ مارگلہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا ہے جس میں فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ متن کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے جرم کی اطلاع دینے کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیوٹی آفیسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر خالد اور اسٹیشن ہاؤس آفیسر سلیم رضا جائے وقوعہ پر پہنچے اور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

بعد ازاں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ مارگلہ منتقل کر دیا گیا۔

متاثرہ خاتون جو کہ شادی شدہ ہے، کو طبی معائنے کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) لے جایا گیا۔

ایس ایچ او کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

spot_imgspot_img