پاکستان کے نوجوان اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے بین الاقوامی اعزاز حاصل کرلیا۔
اداکار ثمر جعفری نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ اور ’پرورش‘ میں مرکزی کردار نبھایا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔
اداکاری کے علاوہ ثمر جعفری گلوکاری کے میدان میں بھی سرگرم ہیں۔
عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹے فائی نے گلوکار کو 2025 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے ریڈار پاکستان آرٹسٹ پروگرام میں شامل کیا ہے۔
ثمر جعفری کے گانوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے اعتراف کے طور پر انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا، جو ان کے میوزک کیرئیر میں ایک سنگ میل ہے۔
یہ پڑھیں: بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ ڈیبیو کرنا چاہتا ہوں، ثمر جعفری
رواں سال کے شروع میں ریلیز ہونے والے ان کے سنگلز میں رہوں اور گزارشیں نے اسفاٹے فائی پر مجموعی طور پر 23.3 ملین اسٹریمز کو عبور کیا ہے، صرف میں رہوں کے اسٹریمز ریکارڈ کی تعداد 14 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔
View this post on Instagram
اسفاٹے فائی پر گزشتہ 28 دنوں کے دوران پاکستان کے علاوہ جن ممالک میں ان کے گانے سب سے زیادہ سنے گئے، ان میں بنگلادیش، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات قابل ذکر ہیں۔
ان کے سامعین میں خواتین و مرد کی تعداد تقریباً برابر ہے، جبکہ ان کے مداحوں کی نصف سے زائد اکثریت میں 18 سے 24 سال کے نوجوان ہیں۔



