spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

افغانستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جارہا ہے، محسن نقوی

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بہادر فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیا ہے، پاکستان کی فورسز نے ثابت کیا کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔

،وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاکستان کی فورسز چوکس ہیں اور افغانستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جارہا ہے، افغانستان آگ و خون کا جو کھیل کھیل رہا ہے اس کے تانے بانے ہمارے ازلی دشمن بھارت سے ملتے ہیں۔

پاکستان کے عوام بہادر مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، افغانستان کو بھی ہندوستان کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا، افغانستان کبھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکے گا۔

مزید پڑھیں : پاک افغان بارڈر پر پاک فوج کی جوابی کارروائی سے متعدد افغان فوجی ہلاک

واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال فائرنگ کی جس کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور شدید جواب دیا جس کے نتیجے میں متعدد افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔

اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ دیر قبل افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر بِلا اشتعال فائرنگ کی ہے، جن علاقوں میں فائرنگ کی گئی ان میں انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، بارام چاہ(بلوچستان) شامل ہیں۔

spot_imgspot_img