spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

جھانوی کپور کے شادی کے بارے میں خیالات جان کر شاید آپ حیرت زدہ رہ جائیں

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور شادی کے بارے میں کیا خیالات رکھتی ہیں، اس حوالے سے انھوں نے لب کشائی کرکے سب کو حیران کردیا۔

بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ وہ کچھ بھی کرکے سرخیوں میں رہیں، اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے لے کر اپنی ذاتی زندگی تک، اداکارہ اپنے مداحوں کو اپنے بارے میں بات کرنے کا موقع دینے کا کوئی کسر نہیں چھوڑتیں۔

بھارتی اداکارہ نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے جب انھوں نے بالواسطہ طور پر انکشاف کیا کہ وہ شیکھر کے ساتھ شادی نہیں کررہی ہیں اور ابھی انکے شادی کے بارے میں کیا خیالات ہیں۔

جھانوی اور شیکھر کے رومانس کی خبریں سامنے آنے کے بعد مداحوں نے انکا اور شیکھر کا مشترکہ نام ’جسی‘ رکھ دیا تھا جو جھانوی اور شیکھر کے لیے مختصر سا نام تھا۔

وہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری کی تشہیر میں مصروف ہیں، اس دوران ان سے محبت کے بارے میں پوچھا گیا۔

اداکارہ نے شادی کے منصوبوں کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال اپنے کام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور ان کے پاس رومانس یا اس شخص کے لیے وقت نہیں ہے جس کا ذکر کیا جا رہا ہے۔

جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ میں ابھی اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں، ایک سے دو ہونے کا ابھی کوئی وقت نہیں ہے میرے پاس، نہ ان کے لیے جن کا آپ حوالہ دے رہے ہیں اُنکے پاس وقت ہے۔

جھانوی کپور سری دیوی کی کس فلم کے ریمیک میں جلوہ گر ہوں گی؟

spot_imgspot_img