spot_img

ذات صلة

جمع

سوئٹزرلینڈ پنالٹی کک پر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

وینکوور (08 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 میں...

امریکا نے ایران پر ایک بار پھر فضائی حملے شروع کردیے

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکا کی...

لاپتہ کارگو طیارے سے متعلق اہم ترین معلومات سامنے آگئیں

کراچی : شارجہ سے کراچی آنے ہوئے حادثاتی طور...

موٹاپے اور ذیابیطس کی نئی دوا آزمائش میں کامیاب

بیجنگ / نیویارک : موٹاپے اور ٹائپ 2 ذیابیطس...

کراچی میں بڑی گیس چوری پکڑی گئی

کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ایس ایس...

سوئٹزرلینڈ پنالٹی کک پر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

وینکوور (08 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم پنالٹی کک پر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

اپنے اہم ترین پری کوارٹر فائنل میچ میں سوئٹزرلینڈ نے پنالٹی کک پر کولمبیا کو ہرا دیا ہے، میچ کے مقررہ اور اضافی وقت میں کوئی ٹیم گول نہیں کر سکی تھی۔

سوئٹزرلینڈ کے روبن ورگاس نے فیصلہ کن پنالٹی کامیابی سے گول میں پہنچا کر کولمبیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-4 سے شکست دے دی۔

مقررہ وقت اور اضافی وقت کے مجموعی 120 منٹ تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی تھی۔ اس فتح کے ساتھ سوئٹزرلینڈ نے 1954 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، جہاں اس کا مقابلہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سے ہوگا۔

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں سوئٹزرلینڈ کو اُس وقت برتری حاصل ہوئی جب اس کے گول کیپر گریگور کوبل نے کوچو ہرنانڈیز کی پنالٹی روک لی، جب کہ اس سے قبل کولمبیا کے ڈیوڈسن سانچیز کی پنالٹی کراس بار سے ٹکرا گئی تھی۔

اگرچہ سوئٹزرلینڈ کے مینوئل اکنجی بھی اپنی پنالٹی ضائع کر بیٹھے اور گیند بار کے اوپر سے نکل گئی، تاہم روبن ورگاس نے کوئی غلطی نہ کی اور فیصلہ کن پنالٹی نچلے کونے میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔


میسی نے 96 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا، دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے


ورگاس نے کہا ’’ہمارا مقابلہ ایک مضبوط حریف سے تھا، لیکن اب ہم نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے کہ میں فیصلہ کن پنالٹی اسکور کر سکا۔‘‘ دوسری جانب کولمبیا کے لیے یہ شکست انتہائی افسوس ناک ثابت ہوئی۔ وہ اپنی تاریخ میں دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس سے قبل وہ 2014 کے برازیل ورلڈ کپ میں آخری 8 ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا تھا۔

پہلے ہاف کا بہترین موقع 21 ویں منٹ میں آیا، جب کولمبیا کے مڈ فیلڈر گستاوو پویئرٹا نے تقریباً 18 گز کے فاصلے سے دور والے کونے کی جانب خوب صورت شاٹ لگایا، لیکن سوئس گول کیپر گریگور کوبل نے بائیں جانب شان دار ڈائیو لگا کر گیند کو روک لیا۔ چند لمحوں بعد سوئٹزرلینڈ نے بھی جوابی حملہ کیا، مگر کولمبیا کے گول کیپر کامیلو ورگاس نے فابیان ریڈر کے تنگ زاویے سے کیے گئے شاٹ کو ناکام بنا دیا۔

سوئٹزرلینڈ کے ونگر ڈین ندوئے نے 91 ویں منٹ میں تقریباً فاتحانہ گول کر ہی دیا تھا۔ انھوں نے عمدہ انداز میں دوڑ لگائی، لیکن ان کا زمینی شاٹ دور والے کھمبے کے معمولی فاصلے سے باہر نکل گیا۔

واضح رہے کہ وینکوور میں کھیلے گئے اس میچ میں، جو ٹورنامنٹ کے دوران کینیڈا کی میزبانی میں ہونے والا آخری مقابلہ تھا، کولمبیا نے اپنی مضبوط دفاعی کارکردگی کے ساتھ میدان میں قدم رکھا تھا۔ اس نے اپنے گزشتہ میچوں میں صرف ایک گول کھایا تھا۔

دوسری جانب سوئٹزرلینڈ کو میچ سے قبل بڑا دھچکا اس وقت لگا جب 20 سالہ فارورڈ جوہان مانزامبی، جو اس ٹورنامنٹ میں تین گول اور دو اسسٹ کے ساتھ اپنی ٹیم کے ابھرتے ہوئے اسٹار تھے، ٹریننگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے کے باعث میچ سے باہر ہو گئے۔

spot_imgspot_img