شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار رئید محمد عالم نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سین کے دوران رونا نہیں آرہا تھا تو نعمان اعجاز نے تھپڑ مار دیا۔
اداکار رئید محمد عالم نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور انکشاف کیا کہ سین کی شوٹنگ کے دوران نعمان اعجاز نے انہیں تھپڑ کیوں مارا تھا۔
تفصیل بتاتے ہوئے رئید نے کہا کہ جب اپنا کیرئیر شروع کیا تو مجھے رونا نہیں آتا تھا، نعمان اعجاز کے ساتھ میرے کچھ سین تھے اور میرے کچھ ڈائیلاگ تھے جن سے مجھے رونا پڑا، میں نے ایک خاص سین کے متعدد ٹیک کیے لیکن میں رو نہیں سکا، میں ان لوگوں میں سے ہوں جو گلیسرین کا استعمال نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز نے پوچھا کہ آپ کی آنکھوں میں تکلیف ہوتی ہے۔ میں نے کہا کہ ہاں پھر انہوں نے مجھے بہت زور سے تھپڑ مارا، میں نے ان سے کہا کہ ‘نعمان بھائی، یہ بہت مشکل تھا لیکن انہوں نے مجھے بہت سکھایا بھی ہے۔
یہ پڑھیں: کیا رئید عالم نے باڈی بلڈنگ کیلیے انجیکشن لگوائے؟
اس سے قبل ایک انٹرویو میں رئید عالم نے کہا تھا کہ ’انجیکشن لگوانے سے باڈی نہیں بنتی، جب کوئی انجیکشن لگواتا ہے تو اس سے تین گنا زیادہ محنت بھی کرنی ہوتی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ عامر خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اپنے آپ کو جتنا آپ فل کرتے ہیں پھر اسی مناسبت سے محنت کرتے ہو تب رزلٹ سامنے آتا ہے اگر آپ صرف یہ کہو کہ انجیکٹ کرلو تو باڈی بن جائے گی ایسا نہیں ہے۔



