اسلام آباد: فیڈرل بورڈآف ریونیو نے مالی سال 2026 کا 100 فیصد ٹیکس ہدف حاصل کر لیا۔
ایف بی آر کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 13601 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔ مالی سال 2026 میں597 ارب روپے ریفنڈ ادا کیا گیا اور نیٹ ٹیکس آمدن 13003 ارب روپے رہی۔
فیڈرل بورڈآف ریونیو نے سالانہ 12983 ارب روپے کا ٹیکس ہدف کامیابی سےحاصل کیا۔
جولائی 2025 سے جون 2026 تک انکم ٹیکس کی مد میں 6645 ارب روپےجمع ہوئے، مالی سال کےدوران سیلز ٹیکس کی مد میں 4731ارب اور کسٹم ڈیوٹی میں 1385 ارب روپے جمع کیے گئے۔ ایف بی آر نے پورے مالی سال میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 84 ارب روپے جمع کیے۔
گزشتہ مالی سال 2025 میں ایف بی آر نے مجموعی طور پر 12237 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا تھا۔ مالی سال 2025 میں 493ارب روپے ریفنڈ دیا گیا اور نیٹ ٹیکس آمدن 11745 ارب روپے تھی، صرف جون 2026 میں 1753 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 1812 ارب کی ٹیکس آمدنی رہی، جون 2026 میں 42 ارب روپے ریفنڈ کیے گئے جبکہ انکم ٹیکس کی مد میں 1041 ارب روپے جمع ہوئے، جون کے مہینے میں سیلز ٹیکس 510ارب، ایکسائز ڈیوٹی 95 ارب اور کسٹم ڈیوٹی 164 ارب روپے جمع ہوئی۔



