spot_img

ذات صلة

جمع

سعودی عرب نے 3 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں

ریاض : سعودی عرب نے ایبولا وائرس کے پھیلاؤ...

یورپ جانے کا غیرقانونی طریقہ اختیار کیا تو یہ انجام ہوگا؟

اسلام آباد : بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ...

درفشاں سلیم کی تصاویر نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی...

ہاردک پانڈیا نے ماہیکا شرما سے خفیہ شادی کرلی؟

بھارت کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے گرل فرینڈ ماہیکا شرما سے خفیہ شادی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرکٹر ہاردک پانڈیا کے بارے میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ انہوں نے گرل فرینڈ اور اداکارہ و ماڈل ماہیکا شرما سے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر نے افواہوں کو چنگاری دی ہے، افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب اس میں پانڈیا اور ماہیکا شرما کے معمر خاتون ساتھ موجود ہیں۔

اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین نے جب بغور دیکھا تو انہیں ماہیکا شرما کی مانگ میں سندور لگا نظر آیا۔

دوسری جانب معمر خاتون دونوں کے ہاتھ تھامے ہوئے تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ شاید دونوں کی یہ تصویر ان کی شادی کی نجی تقریب کے بعد لی گئی ہے۔

یہ پڑھیں: ہاردک پانڈیا اور ماہیکا شرما نے منگنی کرلی؟

تاہم دونوں کی جانب سے شادی کی تصدیق یا کوئی تردید نہیں کی گئی ہے لیکن انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں نے خفیہ شادی کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے سابقہ سربین نژاد اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی اختیار کی تھی اور ان کا ایک بیٹا ہے۔

آسام سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ مہیکا شرما پانڈیا سے سات برس چھوٹی ہیں اور بھارتی فیشن سرکٹ میں ایک معروف چہرہ ہیں۔ وہ نہ صرف بڑے میگزینز کے سرورق کی زینت بنتی ہیں بلکہ انڈین فیشن ایوارڈز میں ماڈل آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

spot_imgspot_img