ٹیکساس (24 جون 2026): پرتگال نے ازبکستان کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کی پہلی جیت حاصل کر لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تحت گروپ ’کے‘ میں شامل پرتگال اور ازبکستان کے درمیان مقابلہ ہوا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پرتگال اور ڈی آر کانگو کا میچ 1، 1 گول سے برابر ہوا تھا۔
آج کے میچ میں پرتگال نے ازبکستان کو 0-5 سے شکست دی۔ فٹبال کی دنیا کے مقبول کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ٹیم کیلیے 2 گول اسکور کیے، جبکہ مینڈس، نیماٹوو اور رافیل لیو نے 1، 1 گول کیا۔
پرتگال کا اگلا میچ کولمبیا کے ساتھ 28 جون 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔



