فیفاورلڈکپ کے لیے امریکا نے ایرانی ٹیم کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کر دی۔
ایرانی ٹیم کو اگلے میچ سے 2 دن پہلے امریکا میں داخلے کی اجازت مل گئی۔ اس سے پہلے ایرانی ٹیم کو میچ والے دن ہی میکسیکو سے امریکا پہنچنا پڑتا تھا۔
ایرانی ٹیم کو میچ کے فوری بعد امریکا چھوڑنے کی ہدایت بدستور برقرار ہے۔ ورلڈکپ کے لیے ایرانی ٹیم کا بیس کیمپ میکسیکو کے شہر تیجوانا میں موجود ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026: ایرانی فٹبال ٹیم افتتاحی میچ کھیلنے امریکا پہنچ گئی
شرائط
ایران فٹبال فیڈریشن نے فیفا ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کی شرکت کے لیے 7 شرطیں رکھ دیں۔
ایرانی فٹبال فیڈریشن کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے سخت سیکیورٹی، کھلاڑیوں اور اسٹاف کے ویزوں میں رکاوٹ نہ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
فیڈریشن نے اسٹیڈیم میں قومی علامتوں کے احترام کی شرط بھی رکھی ہے۔
ایرانی فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ تینوں مشترکہ میزبانوں کو ہمارے تحفظات دور کرنا ہوں گے۔
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی نے بتایا کہ فٹبال ٹیم نے اپنی اہلیت سے ورلڈ کپ میں جگہ بنائی ہے کوئی بیرونی طاقت اسے ایونٹ میں شرکت سے محروم نہیں کر سکتی۔



