spot_img

ذات صلة

جمع

ٹیلی کام بل 2026 پر پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان کا دوٹوک مؤقف

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی...

کے پی بجٹ 2026-27 : امن و امان کی بہتری کیلیے حکومت کا بڑا فیصلہ

پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپنی بجٹ...

کے پی بجٹ 2026-27 : تعلیم کیلیے مجموعی بجٹ کتنا ؟

پشاور : کے پی اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

وفاق نے خیبرپختونخوا کو کوئی مالی تعاون یا امداد نہیں دی، سہیل آفریدی

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا...

وفاق نے خیبرپختونخوا کو کوئی مالی تعاون یا امداد نہیں دی، سہیل آفریدی

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کو کوئی مالی تعاون یا امداد نہیں دی۔

اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہپیل آفریدی نے کہا کہ یہاں میں یہ بات واضح کرتا چلوں کہ یہ تمام اقدامات صوبائی حکومت نے اپنے محدود وسائل سے کیے۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں وفاقی حکومت یا کسی بھی امدادی ادارے کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعاون شامل نہیں تھا جو ایک غریب صوبہ کی خودداری، احساسِ ذمہ داری اور بہترین طرزِ حکومت کی ایک عملی مثال ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران بارشوں اورسیلاب میں فوت شدہ افراد کے لواحقین اور زخمیوں کی مالی اعانت کے لئے 4.29ارب روپے جاری کئے گئے۔

مویشیوں اور املاک بشمول گھروں ، دکانوں اور فصلوں کے نقصانات کا ازالہ کے لئے 5.10 ارب روپے جاری کئے گئے۔

ہمارا صوبہ گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہاں ہونے والے آپریشنز کی وجہ سے ہمارے صوبہ بالخصوص ضم شدہ اور دیگر اضلاع ک عوام وقتاً فوقتاً اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے مالی سال 27-2026 کا دو ہزار 122 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا، جس میں 48 ارب روپے خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم اجرت 45 ہزار روپے کرنے کی تجویز شامل ہے۔

خیبرپختونخوا کا 48 ارب روپے خسارے کا بجٹ: تنخواہوں میں اضافہ

spot_imgspot_img