پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد حکومت نے لیوی کی شرح میں ردوبدل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی 40 روپے 49 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی جس کے بعد پیٹرول پر لیوی کی شرح 66 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔
ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 19روپے 71پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 72 روپے97پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔
مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20 روپے 36 پیسےفی لیٹر ہے جب کہ لائٹ ڈیزل پر لیوی کی شرح 15روپے 84 پیسے فی لیٹرہے۔
کمی
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 74 اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 سے کم ہوکر 299 روپے پر آجائے گی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہوکر 311 روپے ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔



