(17 جون 2026): بولی وڈ اداکار گوندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر کے بالوں کے حوالے سے پہلی بار حیران کن انکشاف کر دیا۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ گووندا کی حمایت کرنے اور ان کے بہت سے کاموں کو سنبھالنے میں گزارا، لیکن پچھلے چند سالوں میں انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور یوٹیوب چینل کے ذریعے اپنا ایک الگ مقام بنانا شروع کیا ہے۔
حالیہ انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے اپنے روایتی بے باک انداز میں بتایا کہ گووندا بھی کئی دوسرے اداکاروں کی طرح سر پر آرٹیفیشل بال یعنی ہیئر پیچ لگاتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ انہوں نے کیوں کہا تھا کہ ان کے شوہر عظیم ترین شخصیت نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سنیتا نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، گووندا سے الگ رہنے کی وجہ بھی بتا دی
سنیتا آہوجا نے بتایا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ G.O.A.T کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ اس لفظ کا مطلب نہیں جانتی تھیں اور انہوں نے سوچا کہ شاید یہ بکری ہے جسے انگریزی میں Goat کہتے ہیں۔
گوندا کی اہلیہ نے کہا کہ میں نے کہا کہ میرے شوہر کوئی بکری نہیں ہیں، میں تو اصل میں یہ کہنے والی تھی کہ میرے شوہر ایک شیر ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہاں موجود اداکارہ شلپا شیٹی بار بار کہہ رہی تھیں کہ گووندا ہی GOAT ہیں، اگر مجھے اس لفظ کا مطلب معلوم ہوتا تو میں فوراً ہاں کہہ دیتی، گووندا اپنے وقت کے عظیم ترین اداکار ہیں کیونکہ ان جیسا کوئی دوسرا اداکار نہیں ہے، میں نے اپنے شوہر کی کبھی توہین نہیں کی، میں بھلا ایسا کیوں کروں گی؟
گفتگو کے دوران سنیتا آہوجا نے گووندا کی دلکش شخصیت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی بہت اچھے لگتے ہیں لیکن اس وقت ان کے اپنے اصلی بال ہوا کرتے تھے، اب وہ ہیئر پیچ لگاتے ہیں۔
انہوں نے فوراً بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اس میں چھپانے والی کیا بات ہے؟ تمام اداکار ایسا کرتے ہیں، مرد اور خواتین دونوں ہی اپنے بالوں کیلیے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں۔



