spot_img

ذات صلة

جمع

ارمیلا کے سابق شوہر محسن اختر نے دوسری شادی کرلی، دلہن کون ہے؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کے سابق شوہر محسن اختر نے دوسری شادی کرلی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بزنس مین محسن اختر نے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ وہ ندھا بھٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

ارمیلا ماتونڈکر اور محسن اختر نے ایک سال قبل علیحدگی اختیار کی تھی۔

یہ پڑھیں: ارمیلا ماٹونڈکر کا شوہر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

نکاح کے موقع پر محسن نے سفید شیروانی زیب تن کی جبکہ دلہن ندھا گولڈن اور آئیوری رنگ کے خوبصورت شرارے میں ملبوس تھیں۔

ایک تصویر میں محسن گھٹنے کے بل بیٹھ کر اہلیہ کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔

انہوں نے کیپشن میں اہلیہ کے لیے لکھا کہ صاف نیت اور سچا پیار، میری زندگی میں روشنی لانے کے لیے آپ کا شکریہ‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

والدہ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ ’شکریہ امی مجھے وہاں اوپر سے دیکھنے کے لیے، مجھے معلوم ہے کہ یہ سب آپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ آج سکون میں ہوں گی، میں آپ کو ہرپل یاد کرتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ ارمیلا اور محسن اختر کے درمیان علیحدگی کی خبریں 2024 میں سامنے آئی تھیں جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں اداکارہ نے ممئی کی عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ ارمیلا ماتونڈکر اور محسن اختر نے 4 فروری 2016 کو شادی کی تھیں۔

spot_imgspot_img