spot_img

ذات صلة

جمع

دنیا میں اب کوئی سپر پاور نہیں، رانا ثنااللہ

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے...

برطانیہ میں پناہ گزینوں کیلئے قانون مزید سخت کردیا گیا

لندن : برطانیہ میں حکومت نے اپنے پناہ گزین...

امریکی فضائیہ کا بی 52 بمبار طیارہ گر کر تباہ

امریکی فضائیہ کا بی 52 بمبار طیارہ گر کر...

دنیا میں اب کوئی سپر پاور نہیں، رانا ثنااللہ

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ دنیا میں اب کوئی سپر پاور نہیں، اب کوئی یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ وہ دنیا بدل دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے یہ کہا جاتا تھا کہ طاقتور کمزور کو جب چاہے ہڑپ کرسکتا ہے اب وہ چیزیں ختم ہوگئی ہیں۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ امریکا ایران معاہدے میں پاکستان کی قیادت وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کی یہ دونوں اس ایونٹ کے ہیرو ہیں۔،

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کئی دہائیوں بعد وقوع پذیر ہوتے ہیں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو دنیا تاریخ میں ہمیشہ عزت کے ساتھ یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو اس جنگ کو ختم کرانے اور سیزفائر میں بدلنے کا موقع فراہم کیا، پاکستان کی بہترین ثالثی کے کردار کے بعد دنیا یکسر تبدیل ہوجائے گی، امریکا ایران مذاکرات میں مختلف مراحل آئیں گے مسائل حل بھی ہونگے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ امریکا کی طاقت کے مقابلے میں ایران کا موازنہ کریں تو بہت زیادہ فرق ہے، اس کے باوجود ایران نے اپنا وجود برقراررکھا، ہماری ثالثی کی کوششوں کی وجہ سے ہی ایران کو اپنا وجود برقراررکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ میں ایرانی قوم کی بہادری کی نفی نہیں کرتا لیکن ثالثی کے ذریعے جنگ کو مزید آگے نہیں بڑھنے دیا گیا اور آج ایسا موڑ آیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان باعزت طریقے سے سمجھوتہ ہورہا ہے۔

عمران خان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو ہم انہیں بھرپور جواب دیتے رہے، مخالف اگر جیل میں بیٹھا ہے تو اس پر للکارنا مجھے اپنی حد تک اچھا نہیں لگتا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اب یہ لوگ 10 ہزار بندے لانے کی بات کررہے ہیں اگر نہ لاسکے تو کم از کم آپ کو شرم کرنی چاہیے اور حرکتوں سے باز آنا چاہیے، بانی سے ملاقات نہ ہونا یا ضمانت نہ ہونے کی باتیں کرنے والے ان معاملات کے خود ذمہ دار ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ان کا علاج بہترین طریقے ہورہا ہے یہ اپنی حرکتوں اور نمائشی نعروں سے باز آجائیں، وزیراعظم نے دو روز پہلے فلور آف دی ہاؤس انہیں سمجھاتے ہوئے کہا تھا کہ آئیں بیٹھ کر بات کریں۔

سیاسی ،عدالتی معاملات کو آئین و قانون کے مطابق حل ہونےدیں اور اس قسم کی گفتگو سے پرہیز کریں، ملک اس وقت ٹریک پر ہے اور اڑان بھرنا چاہتا ہے تو یہ معاملات کو خراب نہ کریں۔

spot_imgspot_img