spot_img

ذات صلة

جمع

دنیا میں اب کوئی سپر پاور نہیں، رانا ثنااللہ

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے...

برطانیہ میں پناہ گزینوں کیلئے قانون مزید سخت کردیا گیا

لندن : برطانیہ میں حکومت نے اپنے پناہ گزین...

امریکی فضائیہ کا بی 52 بمبار طیارہ گر کر تباہ

امریکی فضائیہ کا بی 52 بمبار طیارہ گر کر...

شوگر کا مرض ’حسد‘ کی وجہ سے بڑھ رہا ہے، افتخار ٹھاکر

معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں ذیابیطس (شوگر) کا مرض ’حسد‘ کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔

کامیڈین افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ حسد کی وجہ سے شوگر کی بیماری میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی انسان کی نیت خراب ہے تو وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔

افتخار ٹھاکر نے کہا کہ ہوسکتا ہے میں غلط ہوں لیکن میرے خیال میں مل میں چالیس فیصد شوگر کے مریض شاید حسد کی وجہ سے اس بیماری کا شکار ہوئے ہیں۔

یہ پڑھیں: کاش والدہ کی بات مان لیتا، افتخار ٹھاکر نے اپنے ساتھ سب کو رُلا دیا

کامیڈین نے کہا کہ اگرچہ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ یہ بیماری ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہوتی لیکن میرا ماننا ہے کہ جب کوئی شخص اپنے بھائی سے حسد کرتا ہے، دل میں بغض رکھتا ہے، دوسروں کی کامیابی کے بارے میں منفی سوچتا ہے یا دوسروں کو کامیاب دیکھ کر اللہ سے شکوہ کرتا ہے تو یہ چیز اس کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔

افتخار ٹھاکر نے کہا کہ حاسد انسان دل کی بیماری، بلڈ پریشر، شوگر اور دماغی امراض کا شکار ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہر ایک کو خوبصورت بنایا ہے اور ہر انسان کو مختلف نعمتوں سے نوازا ہے، ہمیں دوسروں کو خوشیاں دینی چاہئیں۔

کامیڈین نے مزید کہا کہ زندگی عارضی ہے، ہمیں دوسروں کے لیے آسان پیدا کرنی چاہئیں، اصل زندگی تو آگے آنے والی ہے اس لیے ہمیں آخرت کی تیاری کرنی چاہیے اور دوسروں کو خوش رکھنا چاہیے۔

spot_imgspot_img