spot_img

ذات صلة

جمع

کراچی میں فجر کے وقت ڈکیتی کی لرزہ خیز داستان

کراچی : فجر کے وقت دل دہلا دینے والی ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں نے دو روز پہلے بیاہی گئی بیٹی کا سارا زیور اور نقدی لوٹ لی۔

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں 24 اپریل 2006 کی صبح دو مسلح موٹر سائیکل ڈاکو نماز کے لیے جانے والے نوجوان کو اغوا کرکے گھر واپس لائے اور سونا، نقدی، موبائل فون اور پرائز بانڈز لوٹ لیے، اس خاندان پر وہ قیامت ٹوٹ پڑی جس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔

خاندان کے افراد کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کو گھر کی ہر جگہ کا ایسے معلوم تھا جیسے انہیں پہلے سے ہر چیز کی جگہ کا علم ہو۔ وہ ایک ایک کمرے میں جاتے، اہل خانہ کو دھمکاتے اور زیورات، نقدی، موبائل فون، پرائز بانڈز اور قیمتی سامان سمیٹتے رہے۔

اہل خانہ کا سب سے بڑا صدمہ یہ تھا کہ ان کی بیٹی کی شادی صرف دو روز قبل ہوئی تھی اور وہ سسرال سے ملنے والا زیور اور قیمتی سامان خوشی خوشی اپنے والدین کو دکھانے کے لیے میکے لائی تھی، ڈاکو وہ تمام زیورات بھی لوٹ کر لے گئے جو نئی دلہن کی خوشیوں کی علامت تھے۔

اہل خانہ کے مطابق ملزمان تقریباً 60 سے 65 تولے سونا، نقد رقم، موبائل فون، پرائز بانڈز اور دیگر قیمتی اشیا ساتھ لے گئے، یہاں تک کہ بچوں کی جمع پونجی بھی نہ چھوڑی اور گھر میں صبح کے ناشتے کے لیے بھی رقم باقی نہ رہی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ افسران موقع پر پہنچ گئے، اور جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے شواہد اکھٹے کیے، پولیس نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا اور لوٹا گیا سامان برآمد کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

بعد ازاں تفتیشی ٹیموں نے مشتبہ افراد کی تصاویر دکھا کر شناخت کا عمل شروع کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی اور بالآخر کوششیں کامیاب ہوئیں اور خفیہ اطلاع ملنے پر ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

spot_imgspot_img