آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 41 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 232 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 44 اوورز میں 190 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
شاداب خان کے 71 رنز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچاسکے، غازی غوری 37 اور عرفات منہاس 33 رنز بناسکے، معاذ صداقت صفر، عبدالصمد 2، صاحبزادہ فرحان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سلمان علی آغا 7، شاہین آفریدی 11 اور بابر اعظم 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میتھیو شارٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کیمرون گرین 53 اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، میٹ رینشا نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔
View this post on Instagram
الیکس کیری بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، میتھیو شارٹ کو 15 رنز پر ابرار احمد نے آؤٹ کیا، مارنس لبوشین 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عرفات منہاس، حارث رؤف اور ابرار احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل قومی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا تھا کہ آج کی وکٹ اسپنرز کو سپورٹ کرے گی۔ کوشش کریں گے کہ آسٹریلیا کو کم رنز پر آؤٹ کر کے ہدف حاصل کریں اور سیریز جیتیں۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔
واضح رہے کہ گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو پنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں شکست دی تھی۔



