spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

آئیسکو نے بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد (1 جون 2026): اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث (کل) پیر کیلیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کہا گیا کہ بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس اور اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کرنے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلیے اہم خبر

آئیسکو کے مطابق یکم جون کو جی ایس او سرکل صبح 06:00 بجے سے دوپہر 03:00 بجے تک، آزاد پتن صبح 08:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک، 132KV نئی واہ گرڈ اسٹیشن صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک، 132KV گرڈ اسٹیشن چکوال، تلہ گنگ، بگوال کہوٹہ سٹی پالندری، 132KV نیو واہ باہتر موڑ اور گردونواح کے علاقے بند رہیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے، اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

spot_imgspot_img