کراچی میں ای چالان سے بچنے کے لیے غلط نمبر پلیٹوں کا استعمال جاری ہے۔
کراچی میں جعلی نمبر پلیٹ کا چالان شہدادپور میں پہنچ گیا۔ کراچی میں چلنے والی گاڑی پر لگی جعلی نمبر پلیٹ کا چالان اصل مالک کو موصول ہو گیا۔
چالان میں 1400 سی سی گاڑی صاف نظر آرہی ہے جب کہ چالان میں 660 سی سی سفید گاڑی لکھی گئی جو اصل مالک کے پاس ہے۔
سانگھڑ کی تحصیل شہدادپور کے شہری الطاف لغاری کے پاس 660 سی سی گاڑی ہے اور کراچی میں 1400سی سی گاڑی پر شہری الطاف کی گاڑی کی نمبر پلیٹ لگی ہے۔
جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے ہو جائیں خبردار، آئی جی سندھ کا بڑا اعلان
شہدادپور کے شہری الطاف کو کراچی گلشن برج پر سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کا چالان جاری کیا گیا۔ شہدادپور کے شہری الطاف کو 10ہزار روپے کا چالان جاری کیا گیا ہے۔



