spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

عیدالاضحیٰ : کون سا گوشت کیسے بنائیں؟

عیدالاضحیٰ پر گوشت کی کٹائی اور جانور کے جسم کے مختلف حصوں اور انہیں پکانے کے طریقوں سے متعلق اہم معلومات اور رہنمائی مندرجہ ذیل سطور میں بیان کی جارہی ہیں۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانی کرنے والے افراد کی اولین ترجیح یہی ہوتی ہے کہ گوشت کو اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق کٹوایا اور بنوایا جائے۔

تاہم بڑے جانور (گائے بیل) کے مختلف حصوں اور ان کے کٹس کی اقسام جاننا اکثر لوگوں کے لیے مشکل ثابت ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق گوشت کے ہر حصے کی ساخت، ذائقہ اور استعمال الگ ہوتا ہے، اسی لیے مناسب کٹنگ کا انتخاب پکوان کے معیار کو بہتر بناسکتا ہے۔

چک کٹس (Chuck Cuts)

چک کٹس (Chuck Cuts)

گائے کے کندھے اور گردن کے حصے سے حاصل ہونے والے چک کٹس ذائقے میں بھرپور اور نسبتاً نرم ہوتے ہیں، ان سے چک روسٹ، چک اسٹیک اور بہترین ذائقے دار قیمہ بنایا جاتا ہے، یہ کٹس عموماً روسٹ اور سالن کے لیے بھی موزوں سمجھے جاتے ہیں۔

رِب کٹس (Rib Cuts)

رِب کٹس (Rib Cuts)

پسلیوں سے حاصل ہونے والے گوشت کو رب کٹس کہا جاتا ہے جس میں رِب آئی اسٹیک، رب روسٹ اور شارٹ ربز شامل ہیں، ان کٹس میں چربی کی باریک تہیں موجود ہوتی ہیں جو پکنے کے بعد گوشت کو زیادہ نرم اور رسیلا بناتی ہیں۔

لوئن کٹس (Loin Cuts)

لوئن کٹس (Loin Cuts)

گائے کی پشت کے حصے سے حاصل ہونے والا یہ گوشت اپنی نرمی اور بہترین ذائقے کی وجہ سے خاص اہمیت رکھتا ہے، جس سے سرلوئن اسٹیک، ٹی بون اسٹیک، پورٹر ہاؤس اسٹیک اور فِلے میگنون بنائے جاتے ہیں۔

راؤنڈ کٹس (Round Cuts)

راؤنڈ کٹس (Round Cuts)

جانور کے پچھلے حصے سے حاصل ہونے والے گوشت کے پیسز راؤنڈ کٹس نسبتاً کم چکنائی والے اور نرم ذائقے کے حامل ہوتے ہیں، ان میں راؤنڈ روسٹ، راؤنڈ اسٹیک اور آئی راؤنڈ شامل ہیں۔

برسکٹ کٹس (Brisket Cuts)

برسکٹ کٹس (Brisket Cuts)

گائے کے سینے یا نچلے حصے سے حاصل ہونے والے برسکٹ فلیٹ کٹ اور برسکٹ پوائنٹ کٹ اپنے بھرپور ذائقے اور خاص ساخت کی وجہ سے بریزنگ اور آہستہ پکانے کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔

فلینک کٹس (Flank Cuts)

فلینک کٹس (Flank Cuts)

پیٹ کے حصے سے حاصل ہونے والے فلینک اسٹیک اور اسکرٹ اسٹیک مضبوط ذائقے کے حامل ہوتے ہیں۔

 شارٹ پلیٹ کٹس (Short Plate Cuts)

جانور کے سامنے کے پیٹ کے حصے سے حاصل ہونے والے شارٹ ربز اور اسکرٹ اسٹیک ذائقے میں بھرپور اور مختلف باربی کیو ڈشز کے لیے موزوں ہوتے ہیں۔

ٹینڈر کٹس (Tender Cuts)

ٹینڈر کٹس (Tender Cuts)

شارٹ لوئن کے حصے سے حاصل ہونے والے فِلے میگنون اور ٹینڈرلوئن روسٹ اپنی بے مثال نرمی اور ہلکے ذائقے کے باعث مہنگے اور پسندیدہ کٹس میں شمار ہوتے ہیں۔

Cooking

گوشت پکانے کے موزوں طریقے

ماہرین کے مطابق نرم گوشت جیسے فِلے میگنون اور سرلوئن اسٹیک کے لیے گرلنگ بہترین طریقہ ہے، جبکہ بڑے ٹکڑوں جیسے چک روسٹ اور رب روسٹ کے لیے روسٹنگ موزوں رہتی ہے۔

رِب آئی اور دیگر نرم کٹس کو سیئرنگ کے ذریعے بہترین ذائقہ دیا جاسکتا ہے جبکہ سخت گوشت جیسے برسکٹ اور شارٹ ربز کے لیے بریزنگ یعنی ہلکی آنچ پر پکانا زیادہ مناسب سمجھا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر گوشت کے مختلف حصوں کی درست پہچان اور مناسب استعمال نہ صرف پکوان کے ذائقے کو بہتر بناتا ہے بلکہ گوشت کے بہترین مصرف میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

spot_imgspot_img