spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

لاہور : یونیورسٹی طالبہ پر تشدد کی ویڈیو کے حوالے سے بڑی پیشرفت

لاہور : کالج روڈ کے قریب ہاسٹل کے باہر ایک شخص کی جانب سے یونیورسٹی طالبہ پر تشدد کرنے کی وائرل ویڈیو کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق طالبہ پر تشدد والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام  نے نوٹس لے لیا۔

پولیس کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے گا جبکہ کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے پولیس متحرک ہے اور شہری ایسے واقعات فوری طور پر پولیس کو رپورٹ کریں۔

spot_imgspot_img