spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پولیس کی وردی میں نرم دل شاعری : ندیم خالد کے کلام نے دل جیت لیے

لاہور : ایک طرف پولس وردی کی سخت ذمہ داریاں اور دوسری جانب دلوں کی ترجمانی کرتی شاعری، انسپکٹر ندیم خالد کی شخصیت کا یہ منفرد پہلو ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

انسپکٹر ندیم خالد پنجاب پولیس کے ایک فرض شناس افسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک باصلاحیت شاعر بھی ہیں، ان کی شاعری کا محور محبت، احساسات کی ترجمانی اور عام زندگی کے مشاہدات ہیں۔

ان کا پہلا شعری مجموعہ “بختِ بسمل” حال ہی میں منظرِ عام پر آیا ہے۔ اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پولیس انسپکٹر ندیم خالد نے بتایا کہ پولیس کی مصروف ملازمت، عدالتوں میں پیشیاں، افسران کی میٹنگز اور ملزمان کی گرفتاری جیسے مشکل فرائض کے باوجود شاعری ان کی زندگی کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاعری ایک خداداد صلاحیت ہے اور کسی بھی وقت کوئی اچھوتا خیال یا شعر ذہن میں آسکتا ہے، ان کے مطابق شاعری کا آغاز بچپن میں ہی ہو گیا تھا اور 6 سال کی عمر میں انہوں نے پہلا ٹوٹا پھوٹا شعر لکھا، اگرچہ اب وہ انہیں یاد نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انسپکٹر ندیم خالد نے بتایا کہ باقاعدہ شعری اظہار کا آغاز والد کے انتقال کے بعد ہوا، جب غم کی کیفیت میں انہوں نے شعر کہا کہ

روتے روتے چپ کر جائیں اور کریں کیا رونے والے،
وقت گیا جو چھین کے ہم سے، لوگ نہیں تھے کھونے والے

گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی کتاب “بختِ بسمل” کا بھی ذکر کیا اور اپنی پسندیدہ شاعری ناظرین کو سنائی۔ ان کے اشعار میں محبت، رقابت، زندگی کے دکھ اور سماجی مسائل کی جھلک نمایاں نظر آئی۔

انسپکٹر ندیم خالد نے غربت کےئ موضوع پر بھی شعر سنایا کہ

“ملتے ہی نہیں یار سے اب یار قریبی،
ایک جرم ہے اس دور میں خالد یہ غریبی”

ندیم خالد کے کلام میں معاشرتی مسائل، دکھ، درد اور امید کے رنگ نمایاں ہیں، وہ ایک عرصے سے ادب کی دنیا سے وابستہ ہیں اور مشاعروں میں بھی اپنا کلام پیش کرتے رہتے ہیں۔

spot_imgspot_img