spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

طلحہٰ انجم نے جون ایلیا کی شاعری سے لگاؤ کی وجہ بیان کردی

گلوکار طلحہٰ انجم نے معروف شاعر جون ایلیا کی شاعری سے لگاؤ کی وجہ بیان کردی۔

حالیہ انٹرویو میں معروف گلوکار طلحہٰ اجم نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول میں پڑھتا تھا تو انگلش میں شاعری لکھتا تھا، جون ایلیا کی شاعری سے لگاؤ ریپ سننے کے دس سال بعد ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسکول میں جو سامنے آجاتا تھا تو پڑھ رہے تھے، جون ایلیا کی شاعری بہت اچھی لگی اور وہ کیا زبردست شاعر ہیں۔

طلحہٰ انجم نے کہا کہ میری شاعری زندگی اور جاننے والوں یا کوئی ایسی چیز جو میں نے سنی دیکھی ہو اس پر ہوتی ہے, مجھے اداس شاعری اچھی لگتی ہے اسی لیے مجھے جون ایلیا پسند ہیں۔

’کراچی چل‘ اور شہر کے مسائل سے متعلق میزبان نے سوال کیا تو گلوکار نے کہا کہ میری جیتے جی تو پتا نہیں کہ یونیورسٹی روڈ بنے گی، میرے خیال میں کراچی میں جو بگاڑ ہوا ہے وہ سالوں کا ہے، لوگوں کو سنجیدہ ہونا پڑے گا، یہ کہہ دینا کے کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہنا یہ ٹریگر کرنے والی بات ہے۔

یہ پڑھیں: کنسرٹ میں مداح کی بدتمیزی پر طلحہٰ انجم غصے میں آگئے

گلوکار نے کہا کہ کوئی بھی مسئلہ حل کرنا ہے تو اس کو مسائل کے طور پر قبول کرنا ہوگا، ہمارے یہاں تو مانا ہی نہیں جاتا کہ مسئلہ ہے، لاہور کا کراچی سے موازنہ اسی لیے کیا جاتا ہے کہ لوگ دیکھتے ہیں کہ وہاں کام ہورہا ہے۔

طلحہٰ انجم نے کہا کہ میں اٹلی گیا تھا تو وہاں کا اسٹرکچر دیکھ کر حیران رہ گیا تو اور پتا چلا کہ وہ نو سال میں مکمل ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہ بچپن سے کراچی میں حالات دیکھیں ہیں تو شہر میرے ذہن میں رہتا ہے، میں کہیں بھی چلا جاؤں کراچی کو نہیں بھول سکتا، میرے گانوں میں آپ کو کراچی تبھی ملے گا۔

شادی کے سوال پر گلوکار نے کہا کہ منگنی ہوگئی ہے لیکن شادی ابھی نہیں ہورہی کیونکہ زندگی میں کچھ پلان ہیں ان پر کام چل رہا ہے، شادی ایسا رشتہ ہے کہ جب آپ اسے اچھی طرح نبھانے کے قابل ہوجائیں تو ہی کرنی چاہیے تاکہ آپ اپنے لیے اور دوسرے کے لیے مشکل پیدا نہ کریں۔

spot_imgspot_img