spot_img

ذات صلة

جمع

ستارہ امتیاز کا اعزاز پانا ناقابل یقین ہے، حدیقہ کیانی

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کو فن موسیقی کے خدمات...

بیرون ملک براہ راست ملازمت کو محفوظ کیسے بنائیں؟

بیرون ملک براہ راست ملازمت کو محفوظ کیسے بنائیں...

ایک اور ملک نے عید سے قبل تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیا

مراکش میں عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری شعبے کی...

جامعہ کراچی نے انجمن اساتذہ کے الزامات کو مسترد کردیا

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے  انجمن اساتذہ کی جانب...

ستارہ امتیاز کا اعزاز پانا ناقابل یقین ہے، حدیقہ کیانی

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کو فن موسیقی کے خدمات پر ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا۔

گورنرہاؤس لاہور  میں  بدھ کے روز  سول ایوارڈز کی  تقسیم اعزازات کی  پروقار تقریب ہوئی جس میں گورنر  پنجاب سردار  سلیم حیدر  نے صدر  پاکستان کی جانب سے  معروف پاکستانی گلوکارہ  حدیقہ کیانی کو  فن موسیقی میں نمایاں خدمات کے  اعتراف  میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حدیقہ کیانی نے لکھا کہ مجھے کل ستارہ امتیاز حاصل ہونے پر بے حد فخر، خوشی اور عاجزی محسوس ہو رہی ہے۔ یہ میرے لیے اب بھی ناقابل یقین ہے کہ تمغہ امتیاز ملنے کے 20 سال بعد مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ میں یہ اعزاز  اپنے بیٹے، اپنے سامعین، چاہنے والوں، خاندان اور ان تمام لوگوں کے نام کرتی ہوں جو برسوں سے اس سفر کا حصہ  رہے ہیں،  میں دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ آپ سب کے ساتھ یہ سفر آج بھی جاری ہے۔

یہ پڑھیں: محمد حفیظ اور احمد شہزاد کا شاہد آفریدی کو ہلالِ امتیاز ملنے پر ردعمل سامنے آگیا

گلوکارہ نے بتایا کہ  یہ ایک خوبصورت اتفاق ہے کہ اس بار بھی میں نے سرخ لباس ہی پہنا تھا اور 20 سال قبل بھی  تمغہ امتیاز ملتے وقت بھی میں نے سرخ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔

spot_imgspot_img