spot_img

ذات صلة

جمع

ممکنہ برطانوی وزیراعظم اسرائیل پر مزید دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں!

برطانیہ کے ممکنہ اگلے وزیر اعظم اینڈی برنہم کا...

فرانس کے کھلاڑیوں پر نامناسب تبصرہ امیتابھ بچن کے گلے پڑ گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران اداکار امیتابھ بچن...

ہمایوں اشرف اور خدیجہ سلیم کی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

اداکار ہمایوں اشرف اور اداکارہ خدیجہ سلیم کی ماضی...

مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا

مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز...

احسن خان کے والد انتقال کرگئے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار احسن خان کے والد...

صحافی ولی بابر قتل کیس میں جیل سے فرار قیدی پکڑا گیا

کراچی: ملیر جیل سے گزشتہ دنوں فرار ہونے والا قیدی نوید عرف پولکا پکڑا گیا۔

9مئی کو ضلع ملیر کی جیل سے قتل اور اغوا میں ملوث قیدی لاپتہ ہوگیا تھا اور جب تقریب کے بعد گنتی کی گئی تو ایک قیدی کم نکلا تھا۔

معاملہ سامنے آنے کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، ملزم نوید عرف پولکا کو چند روز قبل ہی جوہر آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا، ملزم کی نشاندہی پر ایک مغوی کی لاش بھی برآمد کی گئی تھی۔

ملزم نوید نے ریحان نامی تاجر کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا جب کہ پولیس حکام کے مطابق مذکورہ مفرور قیدی نوید ماضی میں صحافی ولی بابر قتل کیس کے الزام میں بھی گرفتار ہوا تھا، ولی بابر قتل کیس میں ملزم عدم شواہد پر بری ہوا تھا۔

جیل انتظامیہ نے نئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طاہر نوید کو وفاقی تحقیقاتی ادارے کیساتھ مشترکہ کارروائی میں رفتار کیا گیا ہے۔

spot_imgspot_img