spot_img

ذات صلة

جمع

انمول پنکی کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

کراچی (14 مئی 2026): خاتون ڈرگ ڈیلر انمول پنکی...

انمول پنکی 300 گرام کوکین کو ایک کلو کیسے کرتی تھی؟

کراچی : ہائی پروفائل کیس میں گرفتار خاتون ڈرگ...

’پنکی کیخلاف بہت سے ثبوت ہیں، ملزمہ کو کوئی رعایت نہیں ملے گی‘

کراچی (14 مئی 2026): وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کا کہنا ہے کہ منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کے خلاف بہت سے ثبوت ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’الیونتھ آور‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی بات پر مجھے پورا یقین ہے، انمول عرف پنکی کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، ملزمہ کے خلاف بہت سے ثبوت ہیں پورا یقین ہے اسے سزا ملے گی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی منشیات کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، شرجیل میمن جب وزیر نارکوٹکس تھے تب پہلی بار پنکی کا نام سنا تھا، شرجیل میمن نے منشیات کے خلاف کام شروع کیا جو اب مکیش چاولہ کر رہے ہیں، منشیات فروش جو ان ٹچ ایبلز تھے ان کو پکڑا گیا جبکہ مزاحمت پر مقابلے میں وہ مارے بھی گئے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کالی بھیڑیں ہر جگہ پر ہیں اسی وجہ سے منشیات کا کام کرنے والوں کو فروغ ملا ہے، ہمارے بچے بھی ہیں منشیات کی لت کہیں سے بھی لگ سکتی ہے، منشیات کی وجہ سے بہت سے بچوں کی اموات بھی ہوئیں ہیں، میں بھی اپنے نوجوانوں سے کہتا ہوں منشیات سے دور رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق، پنجاب اور دیگر صوبوں میں بھی منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو رہا ہے۔

انمول عرف پنکی کو پہلے بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے منشیات کے خلاف خصوصی میٹنگ کی، فریال تالپور نے بھی منشیات کے خلاف متعدد میٹنگز کی، اسپیشل برانچ سمیت کئی محکمے میں انکوائری ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں ایکشن ہو رہا ہے یہی وجہ ہے منشیات کے خلاف گرفتاریاں ہو رہی ہیں، انمول عرف پنکی کو پہلے بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن یہ صوبے سے ہی غائب تھی۔

spot_imgspot_img